اسلام آباد: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ سے تعلق ہے نہ کبھی غیر قانونی کام کیا، نیب زادہ نہیں نیب زدہ ہوں، وزیراعظم کچھ صوبوں کا نہیں، پورے ملک کا ہوتا ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بطور اسپیکر اور وزیراعظم ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا، منی لانڈرنگ کے ساتھ میرا کوئی تعلق نہیں، سعودی ارب کے بادشاہ نے فاروق لغاری اور نواز شریف کو 2 کاریں دی تھیں، نواز شریف بیرون ملک تھے جس وجہ سے انہیں سعودی بادشاہ کی بطور تحفہ دی ہوئی کار نہیں دی جاسکی۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا نواز شریف جب بیرون ملک سے واپس آئے تو انہوں نے قواعد و ضوابط کے تحت سعودی شاہ کی دی ہوئی کار طلب کی، قواعد و ضوابط کے تحت سعودی کنگ کی بطور تحفہ دی کار نواز شریف کو دی۔