کاروبار ، صنعتیں اور اسکول بند نہیں کریں گے ، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے ملک میں کاروبار ، صنعتیں اور اسکول بند نہیں کریں گے بلکہ کورونا ایس او پیز پر سخت عمل درآمد کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر اظہارتشویش کیا گیا ، اس دوران کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں دوگنا اضافہ ہورہا ہے،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے ملک میں کاروبار،صنعتیں اور اسکول بند نہیں کریں گے،بلکہ کورونا ایس او پیز پر سخت عمل درآمد کرنا ہوگا۔