کابل میں 14 راکٹ حملے

افغانستان کا دارالحکومت یوم آزادی کی تقریبات کے دوران راکٹ حملوں سے گونج اٹھا، افغانستان میں یوم آزادی کل (19 اگست) کو منائی جائے گی۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل کے مختلف علاقوں میں 14 راکٹ داغے گئے، یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے کہ جب ملک بھر میں آزادی کی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں،افغان وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں ملوث 2مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ راکٹ گاڑیوں میں نصب تھے اور شدت پسند چلتی گاڑی سے فائر کررہے تھے جبکہ  شدت پسندوں نے 14 راکٹ فائر کیے جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔تمام زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ تفصلات کے مطابق کسی دہشت گرد تنظیم نے  حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے جبکہ بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے بین الافغان مذاکرات متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ افغان حکومت کی جانب سے 400 طالبان قیدیوں کے رہائی کے اعلان کے بعد مذکورہ حملے تشویش کا باعث ہیں