قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو 9 جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا۔ نیب نے سلیم مانڈوی والا کو ایک جولائی کو طلب کر رکھا تھا تاہم ڈپٹی چیئرمین نے نیب کو خط لکھ کرپیشی ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جس پر انہیں اب 9 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سلیم مانڈوی والا نے آئندہ پیشی پر نیب کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ کرتے ہوءے کہا کہ ادارعں کی عزت کرتا ہوں اور ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہوں انحون نے مزید کہا کہ نیب نے پیشی کے لیے 9 جولائی کی نئی تاریخ دی ہے اور وہ آئندہ پیشی پر نیب کے روبرو پیش ہوں گا۔