امریکا میں گزشتہ کچھ ماہ سے انتخابی سرگرمیاں عروج ہیں اسی کساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارتی انتخابات 2020 میں حصّہ لینے حریف امیدواروں بالخصوص جوبائیڈن پر تنقید کے نشتر چلانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر اپنے حریف امیدوار جوبائیڈن سے منشیات ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کردیا۔صدر ٹرمپ نے جو بائیڈن کی کارکردگی میں یکدم بہتری پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کیسے ممکن ہو گیا؟ صدر ٹرمپ نے 2016 کی صدارتی مہم میں بھی اپنی انتخابی حریف ہیلری کلنٹن کے بارے میں کہا تھا کہ انہوں نے منشیات استعمال کی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں بھی منشیات کا ٹیسٹ دینے کرانے کے لیے تیار ہوں جوبائیڈن بھی مباحثے سے پہلے منشیات ٹیسٹ کرالیں۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اور سابق نائب صدر جو بائیڈن کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ 29 ستمبر کو منعقد ہوگا جبکہ دیگر دو مباحثے15اور22اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔