ڈالر مزید سستا ہوگیا

آج انٹربینک میں کاروبا رکے اختتام پر ڈالر کی قدر 162 روپے 49 پیسے رہی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے کم ہوکر 163 روپے ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پرڈالر کی قدر گذشتہ روز کے مقابلے میں 37 پیسے کم تھی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس بھی 95 پوائنٹس اضافے پر بند ہواہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس کاروباری دن کے اختتام پر 40 ہزار 164 پوائنٹس رہا۔