کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کی کمی ہوئی، فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر 154.79 پیسے سے کم ہوکر 154 روپے 62 پیسے پر بند ہوا۔ چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1150 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار روپے ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 25 ڈالر کمی کے بعد 1870 فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 985 روپے کمی کے بعد 95 ہزار 165 روپے ہوگئی۔