چین کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت خوفزدہ

بھارتی فوجی نے اہلکاروں کو سوشل میڈیا سائٹ فیس بک، انسٹاگرام سمیت89 موبائل ایپلی کیشن ڈیلیٹ کرنے کا حکم دے دیا اور کہا حکم پرعملدرآمد نہ کرنے والے فوجیوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے اہلکاروں پر فیس بک سمیت دیگر کئی ایپلیکشنز کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی، پابندی کے احکامات بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے دیئے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجیوں کو فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک، ٹروکالر سمیت نواسی موبائل ایپلی کیشن ڈیلیٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے بھارتی فوجیوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ موبائل ایپلی کیشنز ڈیلیٹ کرنے کا حکم جاسوسی کے خدشے کے پیش نظر دیا گیا ہے۔بھارتی فوجیوں کو جن ایپلی کیشنز ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کی ، ان میں 59 ایپلی کیشنز کا تعلق چین سے ہے، جس پر حال ہی میں بھارتی حکومت نے بھی پابندی عائد کی تھی۔واضح رہے کہ لداخ میں چین سے تنازعے کے بعد مودی سرکار بھارت میں ٹک ٹک سمیت 59 چینی اپلیکیشن پر پہلے سے پابندی لگاچکی ہے، بھارتی حکومت نے ان چینی ایپس پر پابندی لگاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقتدار اعلیٰ اور اس کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، یہ پابندی ایک ایسے وقت میں لگائی گئی ہے۔خیال رہے انڈیا اور چین کے درمیان لداخ خطے میں رواں ماہ کے وسط میں ایک خونریز جھڑپ میں بیس بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

chinaindia