بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے امریکی فوج نے ووہان میں کرونا وائرس پھیلایا ہو، شفافیت کا فقدان امریکا میں ہے، چین میں نہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ٹویٹ میں امریکی مشیر سلامتی کے بیان کے ردعمل میں کہا کہ امریکی فوج ہی شاید ووہان میں کورونا وائرس لائی تھی۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن نے الزام لگایا تھا کہ چین نے کرونا وائرس پر ردعمل میں سستی کا مظاہر کیا،جس کی گزشتہ ماہ سے دنیا قیمت ادا کررہی ہے۔