بیجنگ: چين کے دارالحکومت میں کورونا وائرس نے دوبارہ سر اُٹھانا شروع کر دیا ہے جس کے بعد دو اہم مارکیٹیں بند اور اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ ميں کورونا وبا کے ختم ہونے کے دو ماہ بعد 11 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے پر اعلیٰ حکام الرٹ ہوگئے اور فوری طور پر دارالحکومت کی دو اہم مارکیٹوں کو بند کر دیا گیا اور بچوں کی اسکولوں میں واپسی بھی روک دی گئی۔علاوہ ازیں بیجنگ کی انتظامیہ نے کھیلوں کے تمام ايونٹس بھی معطل کردیئے اور 4 سے زائد افراد کے ایک ساتھ ريستورانوں میں جانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ پابندیاں عارضی ہیں تاہم واضح نہیں کہ ان کی معیاد کتنی ہوگی۔
مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جن دو مرکزی مارکیٹوں کو بند کر کے پولیس کو تعینات کیا گیا ہے وہیں سے کورونا وائرس پھیلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اگر یہ نئے کیسز سامنے نہیں آتے تو بیجنگ میں اسکولوں میں بچوں کی آمد شروع ہوجاتی۔