چین میں حجام کی عجیب حرکت، کھڑکی سے حجامت کرنے لگے۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس نے سب کو دہشت میں مبتلا کر رکھا ہے اور نظام زندگی معطل ہے لیکن چین میں لوگوں نے کاروبار چلانے کےلیے منفرد طریقے ڈھونڈ لیے ہیں۔
چین میں کچھ حجام اپنی انوکھی حرکت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہے ہیں، ایک چینی خاتون ہیئر ڈریسر اپنے گھر کی کھڑکی سے ہاتھ باہر نکال کر گاہکوں کے بال کاٹ رہی ہیں۔
چینی صوبے ہنان کے شہر ژینگزو میں موجود ان خاتون حجام نے ماسک پہنا ہوا ہے، لوہے سے سلاخوں کے درمیان سے ہاتھ باہر نکال کر گاہکوں کے اصرار پر بال کاٹ رہی ہیں۔