نیویارک: کورونا وائرس پھیلاؤ کے حوالے سے چین پر مسلسل الزام تراشی کرنے والے امریکی صدر نے ایک بار پھر تنقید کے وار شروع کر دیئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ چین پر کورونا کی وبا پھیلانے کے جرم میں ہرجانہ عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
تفصیہلات کے مطابق وائٹ ہاؤس پریس بریفنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا چین سے کورونا پر غفلت برتنے پر ہرجانہ مانگا جاسکتا ہے۔ فی الحال اس رقم کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔ کچھ روز پہلے ایک جرمن اخبار میں چھپنے والے اداریئے میں حکومت کو تجویز دی گئی کہ وہ کورونا وائرس کے باعث جرمنی میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر چین سے 165 ارب ڈالر ہرجانہ وصول کرے۔