چینی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 14 پیسے کا بڑا اضافہ ہوا ہے اور چینی کی قیمت 80 روپے سےبڑھ کر 83 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق فی کلو ٹماٹر 29 روپے مہنگا ہو کر 96 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ پیاز 4 روپے فی کلو،200 گرام سرخ مرچ 16 روپے اور ایک درجن انڈے ساڑھے 4 روپے مہنگے ہوئے ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مرغی،گائے اور بکرے کا گوشت سمیت دودھ، چاول،گڑ اور چنے کی دال کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 6 روپے اور ایل پی جی سلینڈر 6 روپے سستا ہوا ہے۔