چین، کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین میں اس وقت کورونا کے کیسز کی تعداد 85337 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتیں 4634 ہیں۔ چین کی وزارت صحت کے حکام نے نئے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ملک میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے جس کی نسبت آج رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 15 ہے۔چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام کیسز کا تعلق بیرون ملک سے ہے جن میں یورپ سے آنے والے مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ نئے کیسز میں زیادہ تر تعداد بغیر علامات والے مریضوں کی ہے۔