چوبیس گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں 2948 نئے کورونا کیسز رپورٹ

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں 2948 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد برطانوی حکومت نے ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر عوام کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانیہ میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کورونا سے بچاو کے لیے آمد و رفت گھروں کے اندر اور میل جول کو بھی مزید محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون میں نرمی پر دو گھروں کے افراد کو ان ڈور ملنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن وبا کے دوبارہ پھیلنے کے باعث میل جول کو ایک بار پھر محدود کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار جاری کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 41 ہزار 554 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔