نیویارک: سائنسدانوں کو چمگادڑوں پر تحقیق کے دوران کوروناوائرس کی 6نئی اقسام مل گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی متعدد اقسام دریافت ہو چکی ہیں تاہم یہ نئی 6اقسام اسی ’سارس کورونا وائرس 2‘ سے ملتی جلتی ہے جو اس وقت وباءکی صورت پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔ یہ نئی 6اقسام چمگادڑوں کی تین مختلف قسم کی نسلوں میں پائی جاتی ہیں۔ چمگادڑوں کی یہ تین قسمیں میانمار میں پائی جاتی ہیں، یہ تحقیق سمتھ سونینز گلوبل ہیلتھ پروگرام کے تحت کی گئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ ”کورونا وائرس کی یہ نئی اقسام جانوروں سے دیگر جانوروں اور انسانوں میں منتقل ہو سکتی ہیں یا نہیں، یہ جاننے کے لیے مزید تحقیق اشد ضروری ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ انسانی صحت کو ان سے کوئی خطرہ تو نہیں۔“