کراچی: شوال کا چاند نظر آگیا، رویت ہلال کمیٹی کے مطابق عید الفطر کل بہ روز اتوار ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں کمیٹٰی کا اجلاس محکمہ موسمیات کراچی کمپلیکس میں ہوا۔ ، جس میں شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ وزیر سائنس فواد چوہدری پہلے ہی یہ اعلان کر چکے تھے کہ پاکستان میں عید 24 مئی کو ہوگی۔
اس موقع پر مفتی منیب نے طیارہ سانحے پر غم کا اظہار اور اہل خانہ سے تعزیت کی، ساتھ ہی یہ دعا کی کہ جلد از جلد کورونا وبا سے دنیا کی جان چھوٹے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ کل عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد تمام افراد ایک دوسرے کو منہ زبانی مبارک باد دیں۔
اس موقع پر انھوں نے فواد چوہدری کے رویے پر شدید تنقید کی۔