سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں بجلی کی اعلانیہ اورغیراعلا نیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لائن لاسز والےعلاقوں میں 4 سے 6 گھنٹے کے لیے اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اور لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں۔ترجمان نے کہا علاقائی فالٹس کو صحیح کرنے کے لیے امدادی ٹیمیں 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقوں میں رات 12سے 4 بجے تک بجلی غائب رہی۔ پشاور کے گلبہار، سیٹھی ٹاؤن، سٹی ہوم میں بھی بجلی 3،3 گھنٹے غائب رہتی ہے۔ چارسدہ روڈ، دالہ زاک روڈ، بڈھ بیر اور رنگ روڈ میں بھی بجلی معطل رہی۔مردان میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن بدستور جاری ہے اور18گھنٹے بجلی کی بندش کی جا رہی ہے۔کوئٹہ کے پشتون آباد،سیٹلائٹ ٹاوَن،ہزارہ ٹاوَن اور دیگرعلاقوں میں بجلی غائب ہے۔ بارکھان میں 14 گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ اور شدید گرمی سے شہری پریشان ہیں۔