پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 23 جنوری کو سرگودھا میں ریلی کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئیں اس ریلی کی قیادت اپوزیشن جماعتوں کے مرکزی اور صوبائی راہنما کریں گے۔ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سرگودھا کی مختلف تنظیموں کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر عبدالرزاق ڈھلوں ہوا جس میں رکن پنجاب اسمبلی و ضلعی جنرل سیکرٹری رانا منور غوث اور دیگر نے شرکت کی اور مریم نواز کی ریلی کے حوالے سے روٹ اور استقبالیہ کیمپوں کیساتھ ساتھ تقریر والے مقام پر غور کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے یونین کونسل کی سطح پر کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے کمیٹی بنائی گئی جو انتظامات سمیت تمام امور کا جائزہ لے گی۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی محترمہ مریم نواز کی آمد کے حوالہ سے پارٹی کارکنان کو متحرک کر دیا گیا جو انہیں مختلف علاقوں سے گزراتے ہوئے جلوس کی شکل میں مرکزی ریلی میں لائیں گے ۔