پی سی بی میں ثقلین مشتاق کے لیے نیا عہدہ متعارف

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر ڈیولپمنٹ کا نیا عہدہ متعارف کرادیا گیا، یکم جون سے بورڈ دفاتر کھلنے پر ذمے داریاں سنبھال لیں گے۔
ذرائع کے مطابق آف اسپن ورائٹی دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق بھی پی سی بی سے منسلک ہوگئے، ان کے لیے بورڈ میں نیا عہدہ ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر ڈیولپمنٹ متعارف کرادیا گیا، جس کی منظوری چیئرمین احسان مانی نے دے دی ہے، 43 سالہ ثقلین مشتاق اب پیر سے بورڈ کے دفاتر کھلنے پر ذمے داریاں سنبھال لیں گے۔

انچاس ٹیسٹ اور ایک سو انہتر ون ڈے میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے ثقلین مشتاق پاکستان سمیت انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں۔