لاہور: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا پی ایس ایل سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان نے ایونٹ کے باقی میچز کرانے کی حمایت کی ہے.
خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایونٹ سے پلے آف کے خاتمے کا اعلان ہوا تھا، مگر بعد ازاں سیمی فائنل اور فائنل کو ملتوی کر دیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دینے والے مصباح الحق نے کہا ہے کہ پلے آف میچز ہوں تو زیادہ بہتر ہے، درمیان میں ایونٹ نہیں چھوڑنا چاہیے۔
یاد رہے کہ چند حلقوں کی جانب سے تجویز آئی تھی کہ ایونٹ کے پوائنٹ ٹیبل کو پیش نظر رکھتے ہوئے ٹرافی کا فیصلہ کر دیا جائے۔