لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے باقی میچز پلے آف سے شروع ہونے چاہییں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے باقی میچز سے متعلق امید ظاہر کردی۔
انھوں نے کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والے میچز سے متعلق کہا کہ یہ ورلڈکپ نہیں ہے، جو 4 برس بعد ہوتا ہے، شائقین ہار جیت کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں، وہ فاتح کو دیکھنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ستمبر اکتوبر نومبر کے درمیان شاید حالات بہتر ہوجائیں اور یہ میچز منعقد کیے جاسکیں۔