پیٹرول 7 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، وزارت خزانہ نے یکم جون سے قیمتوں میں ردو بدل کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 6 پیسے کمی کی گئی ہے، نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
البتہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 80 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 38 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر 11 روپے 88 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 35 روپے 56 پیسے ہوگی۔

پیٹرولپیٹرولیم مصنوعات