پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تجاویز سامنے آگئیں۔ذرایع نے بتایا کہ اوگرا نے 16 جنوری سے قیمتوں پرورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کی ورکنگ 30روپے فی لیٹرلیوی کے مطابق کی گئی۔البتہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ وزارت خزانہ اور وزیر اعظم کی مشاورت سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 16جنوری سے قیمتوں پر ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی۔ پیٹرول کی قیمت میں 11روپے 95پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز پر وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 2.31 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.80 روپے فی لیٹر اضافہ منظور کیا تھا۔