واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر اب کچھ بھی برا ہوا تو اتنی طاقت سے واپس افغانستان جائیں گے جو کسی نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ اپنی فوج کو واپس گھر لایا جائے جب کہ مستقبل قریب میں طالبان رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ معاہدے کے مطابق رواں برس مئی تک افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں 5 ہزار تک کمی کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانستان میں امن کے لیے امریکا اور طالبان نے امن معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے مطابق القاعدہ ، داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں پر پابندی ہوگی، دہشت گرد تنظیموں کے لیے بھرتیاں کرنے اور فنڈز اکٹھا کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی جبکہ امریکی فوج 14 ماہ میں افغانستان سے مکمل انخلا کرے گی۔