وگرا نے عالمی مارکیٹ کے پیش نظر قیمتیں برقرار رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے پیٹرولیم ڈویژن کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں معمولی کم کرنے کی تجویز دی ہے تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری ارسال کردی گئی ،سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16اکتوبرسے معمولی کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی مشاور ت سے ہوگا ، وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی، جبکہ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ حکومت کی جانب سے آئندہ پندرہ دن کے لئے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ۔خیال رہے پٹرولیم قیمتوں سے متعلق سمری میں اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے تک کمی کی تجویز دی تھی ، اوگرا نے سفارش کی تھی کہ پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں3 سے 4 فیصد کمی کی جائے، پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھاکرقیمتیں برقراربھی رکھی جاسکتی ہیں۔