پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کی کمی

اسلام آباد: مرکزی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی،نرخوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری ۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو وفاقی حکومت کی جانب سے اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 47.51 روپے فی لیٹر ہوگی۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے کمی کرتے ہوئے نئی قیمت 47.44 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 81.58 روپے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے 15 پیسے کی کمی کے بعد نئی قیمت 80.10 روپے فی لیٹر ہوگی۔