پنجاب میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے131نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد پنجاب میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد95،742 ہو گئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ جوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی جس کے بعد کل اموات کی تعداد 2،186 ہوچکی ہیں جبکہ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 90،150 ہوگئی ہے، صوبے میں اب تک841,229 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔