وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں اور پہلے مرحلے میں ویکسینیشن کیلئے3 لاکھ ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، تمام اضلاع کے189اسپتالوں میں 637 اسٹاف ممبران کی ٹریننگ بھی مکمل ہوچکی ہے، پہلے مرحلے میں ویکسینیشن کیلئے3 لاکھ ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن ہوگئی، پہلے مرحلے کے بعد 65 سال سے زائد عمر کے لوگوں کی ویکسینیشن ہوگی