پنجاب میں کورونا وائرس کے 223 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار237ہ وگئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید7 مریض جاں بحق ہوئے خیال رہے کہ نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 13 مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6ہزار 614 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق اب تک 14 لاکھ 20 ہزار 471 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔