پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 1899 کیسز

لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 1899 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 60 ہزار 138 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبے میں کورونا سے 53 مزید اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد 1202 ہوچکی ہے۔ ترجمان ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ اب تک 3 لاکھ 86 ہزار 992 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں،
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کا گراف روز بروز بلند ہو رہا ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 118 اموات ہوئیں۔این سی اوسی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 3093 ہوگئی، جبکہ ملک میں 24گھنٹے کے دوران 5ہزار 358 کیسز رپورٹ ہوئے