پنجاب حکومت کی جانب سے شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ واپس

پنجاب حکومت نے شادی ہالز بند نہ کرنے کے حوالے سےاہم فیصلہ کرلیا۔ تفصِلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت تاجر برادری کو درپیش مسائل بارے اہم اجلاس میں تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسائل بارے آگاہ کیا۔ اس موقع پر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کوشش ہے کہ شادی ہالز بند نہ کیے جائیں جن کے لیے پنجاب حکومت نے شفارشات مرتب کر کے منظوری کے لیے وفاق کو بھجوا دی گئی ہیں۔اس سے قبل کورونا وباء سے شہریوں کو بچانے کے لیے حکومت پنجاب نے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا، صوبائی حکومت کی طرف سے شادی ہالز میں ہونے والی تقریبات کا وقت 2 گھنٹوں تک محدود کرنے اور پیکٹوں میں بند کھانا دینے کی سفارش کی گئی تھی ، اس کے ساتھ ساتھ شادی کی ہر تقریب میں ضروری ہوگا اس تقریب کا میزبان گھرانا ماسک پہننے کی پابندی پر لازمی عمل درآمد کروائے۔