لاہور: حکومت پنجاب نے اہم قدم اُٹھاتے ہوئے انصاف پروگرام میں امداد کی تقسیم کی خفیہ مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا، پروگرام میں دی جانے والی امداد کو مختلف ذرائع سے چیک کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار صحت انصاف امداد پروگرام کی مانیٹرنگ خود کریں گے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی جگہ پر سیاسی یا من پسند افراد کو امداد نہیں ملے گی، ضرورت مند افراد تک ہر صورت امداد کی فراہمی کو ممکن بنائیں گے۔
وزیراعلیِ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بنائی گئی کمیٹیاں میرٹ پر افراد کا تعین کریں گی، ایسے افراد جو روزانہ مزدوری کرتے ہیں ان تک امداد پہنچانے کا ٹاسک دے دیا گیا، انصاف امداد پروگرام کو خود مانیٹر کروں گا، کسی جگہ کرپشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا، انصاف پروگرام میں کسی جگہ کرپشن سامنے آئی اسے سخت سے سخت سزا ملے گی۔