پنجاب حکومت نے مارکیٹس شام چھ بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

پنجاب حکومت نے مارکیٹس شام چھ بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹس شام چھ بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب لاہور چیمبر نے حکومتی فیصلے کی مخالفت کردی ہے۔ طارق مصباح نے کہا کہ مارکیٹس چھ بجے بند کرنے کے اعلان کے بعد رش میں مزید اضافہ ہو گا لہٰذا مارکیٹس چھ بجے بند نہ کی جائیں۔انھوں نے مزید کہا کہ تاجر ایس او پیز پر سو فیصد عمل کریں گے۔ قبل ازیں وفاقی حکومت نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث تعلیمی ادارے ایک مہینہ بند کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔