پنجاب اسمبلی میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے تفصِلات کے مطابق اسمبلی کے عملے میں سے مزید 10 افراد کا رزلٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد پنجاب اسمبلی سے رپورٹ شدہ کوویڈ 19 کیسز کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی سے رپورٹ شدہ کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 17 ہوچکی ہے۔خیال رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پھیلاؤ کے بعد کوویڈ کیسز میں روز کی بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے تاہم صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 128 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔