پشاور انتظامیہ کا پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے پی ڈی ایم کے صوبائی رہنماؤں کو خط لکھا ہے جس میں کورونا کی موجودہ صورت حال میں جلسے کی اجازت دینے سے معذرت کی گئی ہے۔ خط کے مطابق شہر میں کورونا کی صورتحال تشویش ناک ہے اور کورونا کیسز کی شرح 13 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔تفصِلات کے مطابق پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو کورونا کی موجودہ تشویشناک صورت حال میں جلسے کی اجازت دینے سے معذرت کرلی ہے جب کہ پی ڈی ایم کے میڈیا کوآرڈینیٹر کا کہنا ہےکہ 22 نومبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ ہر صورت ہوگا۔