اسلام آباد: سرحدی خلاف ورزی کرنے والا بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون پاک فوج نے مار گرایا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول عبور کرکے پاکستان کی سرحد میں 500 میٹر اندر تک آگیا تھا جہاں خنجر سیکٹر میں اسے مار گرایا گیا۔
رواں برس پاک فوج نے بھارت کا یہ آٹھواں ڈرون مارگرایا ہے، اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کی سرحدی خلاف وزریوں کا سلسلہ جاری رہا، جس کے جواب میں پاکستان نے ایک ہفتے کے دوران دو چاسوس ڈرون مار گرائے تھے۔