پاک افغان سرحدیں عارضی طور پر کھول دی گئیں

چمن / خیبر: طورخم اور چمن پر پاک افغان سرحدوں کو عارضی طور پر کھول دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق افغان حکومت نے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ پاک افغان سرحد پر آمدورفت کو عارضی طور پر بحال کیا جائے تاکہ افغان شہری وطن واپس آسکیں، جس پر پاکستان نے انسانی بنیادوں اور جذبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان سرحد کو 9 اپریل تک یک طرفہ پیدل آمدروفت کے لیے عارضی طور پر کھول دیا ہے۔
کسٹم حکام کے مطابق صرف افغان شہری ہی بارڈر کراس کر سکیں گے تاہم افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو سرحد کراس کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ نیٹو سپلائی اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت بھی بند رہے گی۔