پاکستان کے نامور کامیڈین لیجنڈ امن اللہ 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان کے نامور کامیڈین اور تھیٹر کے بادشاہ امان اللہ 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، امان اللہ کافی وقت سے گردوں اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے۔

امان اللہ کے انتقال پر شوبز انڈسٹری کے ساتھ ساتھ سیاسی شخصیات نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے بھی پاکستان کے لیجنڈ کامیڈین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی ہے وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم امان اللہ اسٹیج، اور مزاحیہ اداکاری کے قیمتی اثاثہ تھے۔