کراچی: پاکستان دنیا کے ان دس ممالک کی فہرست میں شامل ہے، جنھیں موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ خطرہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مضافات میں ایک معروف ساحل کے قریب ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ماہرین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری کے ذریعے گلوبل وارمنگ کو کم کیا جاسکتا ہے۔ سمندری جنگلات اس ضمن میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں سرکاری سطح پر بھی کلین اینڈ گرین پاکستان کے نام سے شجر کاری کی مہم چلائی جارہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چند درخت لگا کر یقینی طور پر ماحول کی بہتری ممکن نہیں، مگر اس طرح کے اقدامات سے لوگوں میں شجرکاری اور ماحول کو بہتر بنانے کا شعور پید ا ہوتا ہے۔
ماہرین کا مزیدکہنا تھا کہ فیضاءی آلودگی سے ماحول کوصاف بناکر ہم اس طرح موت کے شکار ہونے والے اکثر افراد کو بچا سکتے ہیں سینے کے امراض کی بنیادی وجوہات کو کم کرنے کیلیے شہری صنعتی،سمندری اور مجموعی فضائی آلودگی پر قابو پانے کی بھی ضرورت ہے۔