کراچی: دنیا کے دیگر ممالک کی طرح کورونا وائرس نے پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، متاثرین کی تعداد دو ہزار کا ہندسہ عبور کرگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2039 ہو گئی، اب تک اس مہلک وائرس کے باعث 26 افراد جان بحق ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے ساتھ ساتھ اموات کی تعداد بھی بڑھی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 178 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔
ملک کے کئی شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، وزیر اعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن میں عوام کو خوراک فراہم کرنے کے لیے ایک رضاکار فورس کی تشکیل دے دی ہے۔