راولپنڈی: پاکستان فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار نے جاسوس کواڈ کاپٹر گرانے کی تصدیق کی ہے۔
اںھوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر پاکستانی حدود میں 650 میٹر اندر داخل ہوا تھا۔
بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر ایل اوسی کے رکھ چکری سیکٹر پرگرایا گیا۔
خیال رہے کہ بھارت کو لداخ کے محاذ پر بھی چین کے ہاتھوں سبکی کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے مودی سرکاری پر تنقید بڑھتی جارہی ہے۔