اسلام آباد: فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپیس ایجنسی اور ماہرین کے مطابق 21 جون کو پاکستان میں سورج گرہن ہوگا۔
ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اسپیس ایجنسی اور ماہرین کے مطابق 21 جون کو پاکستان میں سورج گرہن ہوگا جس کا دورانیہ صبح 9 بج کر 20 منٹ سے 9 بج کر 50 منٹ تک ہوگا۔
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ گرہن کی صورت میں براہ راست سورج کو دیکھنا آنکھوں کے لیے مضر ہوسکتا ہے، سورج گرہن کے دوران احتیاط انتہائی ضروری ہے۔
یاد رہے فوادچوہدری نے گزشتہ دنوں 31 جولائی 2020کو عیدالاضحیٰ ہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔