گزشتہ 24 گھنٹوں میں 330 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 5 افراد انتقال کرگئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 23521 ٹیسٹ کیے گئے سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 141 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 299،233 اور ہلاکتیں 6350 ہوگئی ہیں۔