پاکستان میں کورونا نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد کورونا کیسسز میں ایک بار پھر اضافہ نظر آرہا ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے مزید 736 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 10 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار702 اور مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 480 جا پہنچی۔این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں سے کورونا کے 736 مثبت کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 642 تک جا پہنچی جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 480 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ ملک میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے 3لاکھ9ہزار136 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔