پاکستان میں کورونا زدگان کی تعداد 1296 ہوگئی، 10 افراد ہلاک

اسلام آباد: حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 1296 ہو چکی ہے، ہلاکتوں کی تعداد دس ہوگئی۔
اس وقت سندھ 440، پنجاب 425، خیبر پختونخوا 180، بلوچستان 131، گلگت بلتستان 91، اسلام آباد 27 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 شہری اس موذی مرض میں مبتلا ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ملک بھر سے 61 مریض سامنے آئے جب کہ کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ آخری اطلاع آنے تک 23 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ 9 افراد ہلاک جب کہ 7 کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب لاہور میں کورونا وائرس میں مبتلا ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا، جس کے بعد وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی، جاں بحق 70سالہ شخص شیخوپورہ کا رہائشی تھا۔