ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں ملک میں مہنگائی میں اعشاریہ 52 فیصد اضافہ ہوا اور رواں ہفتےملک میں مہنگائی کی شرح7اعشاریہ 48فیصدرہی۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.32 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا،ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے18اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ، 9میں کمی اور 24میں استحکام رہا ، حالیہ ہفتےمیں مرغی، گھی، تیل، دالیں، مرچ مہنگی جبکہ ٹماٹر، آلو، پیاز، انڈے، چینی اور آٹا سستا ہوا۔اعدادو شمار کے مطابق مرغی27، کھانے کا تیل57، گھی 25 اور مرچیں 29روپے مہنگی ہوگئیں جبکہ رواں ہفتے ٹماٹر20 روپےاور انڈے 13 روپے سستے ہوئے۔