ملک میں لاک ڈاؤن کے باعث جاری بندش کے سبب پاکستان ریلوے کو پانچ ارب روپے کا نقصان ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں ریلوے آپریشن معطل ہے جس کی وجہ سے ریلوے کو یومیہ ساڑھے 15 کروڑ کا نقصان ہو رہا ہے۔مسافر ٹرینوں کی بندش سے تقریباً تین ارب جبکہ مال بردار ٹرینوں کی بندش سے 2 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔