پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتا: چیئرمین سینیٹ

پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سعودی سفیر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتا، اسرائیل کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے فیصلے کے دور رس نتائج ہوں گے  پارلیمنٹ بالخصوص ایوان بالا کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کی جانب سے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا، امید کرتے ہیں کہ سعودی عرب بھی اسی جذبے کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔