کراچی: پاکستانی ٹیلی ویژن ڈراموں اور نامور ڈراما نگار اور فلم ڈائریکٹر خلیل الرحمٰن قمر کی فلم کاف کنگنا کی لیڈنگ ہیروئن ایشل فیاض کا کہنا ہے کہ میری منزل فلموں کی صف اول کی اداکارہ بننا ہے۔میں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز ماڈلنگ اور ٹیلی ویژن ڈراموں سے کیا۔پانچ برسوں میں نامور ڈائریکٹر اور منجھے ہوئے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔
خلیل الرحمٰن قمر کی فلم کی ہیروئن بنی ۔مجھ پر شاندار گانے فلمائے گئے۔ایک سوال کے جواب میں ابھرتی ہوئی شوبز اسٹار ایشل فیاض نے بتایا کہ ابتدا میں مجھے ڈراما سیریل پیمانے میں عمران اشرف کے ساتھ پسند کیا گیا۔ نامور ڈائریکٹر محسن مرزا کی سیریل ہتھیلی میں اداکار اظفر رحمان کے ساتھ لیڈ رول کیا۔ ڈراما آبرو میں نور حسن کے ہمراہ کام کر کے بہت کچھ سیکھا۔
فلم کاف کنگنا کے بارے میں کئے گئے سوال کے جواب میں با صلاحیت اداکارہ ایشل فیاض کا کہنا تھا کہ سلور اسکرین پر کام کرنے کا علیحدہ مزہ ہے۔ میں نے اداکار سمیع خان کے ساتھ بطور ہیروئن کام کیا عائشہ عمر بھی فلم کی کاسٹ میں شامل تھیں۔ مجھ پر شاندار گانے فلمائے گئے۔ اب مجھے فلم ڈائریکٹر جمال شاہ نے بھی اپنی نئی فلم کٹ کےلیے اپروچ کیا ہے ۔
ایشل کے پسندیدہ فنکاروں میں مہوش حیات اور ریما شامل ہیں۔ استاد راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کے گانے شوق سے سنتی ہوں۔ بالی وڈ فلموں کے بجائے اپنی پاکستانی فلموں پسند سے دیکھتی ہوں۔ مجھے شہرت اچھی لگتی ہے لیکن میں اپنی صلاحیتوں کی بدولت مداحوں کے دلوں پر راج کرنا چاہتی ہوں۔